رائے ونڈ ریلوے جنکشن پرسکیورٹی میں اضافہ
رائے ونڈ (نامہ نگار) ٹرین حادثہ اور تخریب کاری کے بعد رائے ونڈ ریلوے جنکشن کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔مقامی ریلوے سٹیشن کے مختلف علاقوں پر پولیس اہلکاروں کا دن رات گشت جاری ہے ،مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ،بلوچستان میں ٹرین بم دھماکوں اور پتوکی حادثہ کے بعد مذکورہ صورتحال تبدیل ہوئی ہے ۔سٹیشن کے تمام پلیٹ فارموں ،بکنگ آفس،ریلوے یارڈ اور ریلوے چوکی پر نفری موجود ہے۔