صدیق الفاروق کے بیٹے کی وفات پر اظہارتعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر حافظ اسعد عبید نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے بیٹے علی فاروق کی وفات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔