• news

منی لانڈرنگ الزامات، امریکہ نے 4 پاکستانیوں اور انکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر چار پاکستانی شہریوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عبید خانانی، حذیفہ خانانی، جاوید خانانی اور عاطف پولانی کو بلیک لسٹ کیا گیا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق چاروں افراد کی کمپنیاں بھی بلیک لسٹ کر دی گئیں۔ ان کمپنیوں پر منشیات فروشوں کی منی لانڈرنگ کے الزامات تھے۔ کمپنیاں چینی، کولمبین اور میکسیکو کے جرائم پیشہ افراد کیلئے منی لانڈرنگ کرتی تھیں۔ ستمبر 2015ء میں عبید خانانی کے والد الطاف خانانی کو منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ الطاف خانانی پر طالبان کیلئے منی لانڈرنگ کے بھی الزامات تھے۔ پابندی امریکی محکمہ خزانہ نے عائد کی۔ کمپنیاں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں قائم ہیں۔ عبید خانانی امریکہ میں گرفتار الطاف خانانی کا بیٹا، جاوید خانانی بھائی اور حذیفہ خانانی بھتیجا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن