پاکستان، بھارت سمیت45 ممالک2030 ء تک خوفناک غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں: عالمی ادارہ
روم (رائٹرز) واشنگٹن میں انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل شینگن فین نے کہا کہ 2000ء سے لیکر ترقی یافتہ ممالک میں غذائی قلت کا لیول 29 فیصد کم ہوا ہے‘ لیکن 2030ء تک اسے ختم کرنے کیلئے عالمی ہدف پورا کرنے کے حوالے سے کوششیں تیز کرنا ہونگی۔ سنٹرل افریقن ری پبلک‘ چاڈ اور زمبیا سمیت 7 ممالک میں غذائی قلت کا لیول بدترین ہے۔ بھارت‘ نائیجیریا اور انڈونیشیا سمیت 43 ممالک میں غذائی قلت کا لیول سنگین ہے۔ 2030ء تک غذائی قلت کے خاتمے کیلئے پاکستان‘ بھارت‘ ہیٹی‘ یمن اور افغانستان سمیت 45 سے زائد ممالک کو کوششیں تیز کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا دنیا میں ہر رات 795 ملین شہری بھوکے سوتے ہیں۔