• news

اسلام آباد میں دھرنا ’’پلس‘‘ ہو گا، کارکنوں کو کچھ ہوا تو خاموش نہیں بیٹھوں گا: عمران

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس بار اسلام آباد میں صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا ٗ پارٹی رہنما اور کارکنان تیس اکتوبر کے دھرنے کیلئے بہترین انتظامات کریں، اگر کارکنوں کو کچھ ہوا، تو خاموش نہیں بیٹھوں گا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے ہدایت کی کہ طویل عرصے تک دھرنے کی صورت میں تمام انتظامات پورے رکھے جائیں تاکہ کارکنوں کو تکلیف نہ ہو۔ اس بار ہمیں ایک سو چھبیس دنوں کے دھرنے میں کی جانیوالی خامیوں سے سیکھتے ہوئے انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی چیئرمین نے کارکنوں کیلئے عارضی ڈیرے اور بیت الخلا بنانے سمیت سردی کی پیش نظر گرم چادریں اور کمبل خریدنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن