• news

قندیل بلوچ کے قاتل بھائی کو معاف نہیں کریں گے‘ جلد سزا دی جائے: والدین

اسلام آباد (اے ایف پی) قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم نے کہا کہ قندیل بلوچ کے قاتل بھائی اور دیگر ملزموں کو معاف نہیں کریں گے۔فرانسیسی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا انہیں جلد سزا دی جا ئے۔ عظیم نے کہا ملزموں کو سزائے موت یا عمر قید ہونی چاہئے‘ ہمیں خوشی ہوگی۔ قندیل بلوچ کی والدہ انور مائی نے بتایا کہ غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے تبدیل قانون کا انہیں علم نہیں۔ والدہ نے مزید کہا کہ ملزم بیٹے کو قتل کے اثرات کی سمجھ نہیں تھی۔

ای پیپر-دی نیشن