بچوں سے برا رویہ، ایف بی آئی نے بریڈپٹ کیخلاف کارروائی سے انکار کردیا
لاس اینجلس(صباح نیوز) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ہالی وڈ کے مشہور طلاق کیس میں بریڈ پٹ کے خلاف اپنے بچوں کے ساتھ مبینہ برے رویئے کے ضمن میں کسی بھی کارروائی سے انکار کر دیا۔ایف بی آئی کے مطابق تمام ترحقائق سے آگاہی کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بریڈ کے خلاف بچوں کے ساتھ مبینہ برے رویے کا کوئی کیس ہی نہیں بنتا اس لئے اس معاملے پر ان کے خلاف کارروائی ممکن نہیں ہے۔