• news

ایک ہفتے میں برائلر 9 روپے کلو تک مہنگا‘ کئی سبزیوں‘ پھلوں کے نرخ بھی بڑھ گئے

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 7 دنوں (5 اکتوبر سے 11 اکتوبر) کے دوران پرچون کی سطح پر 15 سبزیوں کی قیمتوں میں 20 روپے تک‘ 12 پھلوں کی قیمتوں میں 8 روپے تک اور ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو پیاز کی قیمت 2 روپے اضافے سے 24 روپے‘ ٹماٹر 9 روپے اضافے سے 57 روپے‘ بینگن 20 روپے اضافے سے 38 روپے‘ کھیرا دیسی 17 روپے اضافے سے 64 روپے‘ کریلے 11 روپے اضافے سے 69 روپے‘ ٹینڈے دیسی 8 روپے اضافے سے 55 روپے‘ مونگرے 6 روپے اضافے سے 64 روپے‘ بند گوبھی 6 روپے اضافے سے 33 روپے‘ گھیا کدو 11 روپے اضافے سے 42 روپے‘ اروی 5 روپے اضافے سے 58 روپے‘ بھنڈی 13 روپے اضافے سے 53 روپے‘ مٹر 5 روپے اضافے سے 136 روپے‘ گاجر دیسی 2 روپے اضافے سے 40 روپے‘ پھلیاں رواں 11 روپے اضافے سے 53 روپے اور پھلیاں لوبیا کی قیمت 5 روپے اضافے سے 64 روپے‘ سیب کالاکولو دوم 5 روپے اضافے سے 69 روپے‘ کھجور ایرانی 4 روپے اضافے سے 156 روپے‘ گرما 7 روپے اضافے سے 55 روپے‘ جاپانی پھل 3 روپے اضافے سے 5 روپے‘ انار دیسی 4 روپے اضافے سے 126 روپے‘ انار بدانہ 8 روپے اضافے سے 204 روپے‘ میٹھا درجن 5 روپے اضافے سے 90 روپے‘ انگور بدانہ 4 روپے اضافے سے 106 روپے اور ناشپاتی کی قیمت 3 روپے اضافے سے 77 روپے ہو گئی۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے اضافہ ہوا اور اس کا ریٹ 177 روپے سے بڑھ کر 186 روپے ہو گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن