• news

مقامی مارکیٹ سے حکومت کو قرض ملنا کم ہو گیا، ٹریژری بل سے 48 فیصد کم کی پیشکش

لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی مارکیٹ سے حکومت کو قرض ملنا کم ہو گیا، ٹریژری بلز کی نیلامی میں ہدف سے بھی 48 فیصد کم رقم قرض دینے کی پیشکش کی گئی۔ رواں ہفتے کے دوران حکومت نے 202 ارب روپے سے زیادہ کا اندرونی قرض واپس کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ٹرثری بلز کی نیلامی کے ذریعے حکومت کی طرف سے 250 ارب روپے کا قرض لینے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم منی مارکیٹ کی طرف سے مجموعی طور پر صرف 130 ارب 47 کروڑ روپے کے بلز ہی خریدنے کی پیشکس کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کی طرف سے مجموعی طور پر 62 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کے بلز ہی فروخت کیے گئے، ان پر منافع کی شرح پانچ اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد سے پانچ اعشاریہ نو فیصد تک طے پائی۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی حکومت کو ٹریژری بلز کی نیلامی میں ہدف سے 19 فیصد کم رقم قرض دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن