روس نے ترکی سے پھلوں کی درآمد پر پابندی ہٹا لی: انقرہ کو سالانہ 30 ارب کیوبک میٹر گیس ملے گی
ماسکو (رائٹرز) روس نے ترکی سے تعلقات بحالی کے سلسلہ میں انقلابی اقدامات کرتے ہوئے پھلوں کی درآمد پر عائد پابندی ہٹالی، یہ پابندیاں ترکی کی جانب سے طیارہ مار گرانے کے بعد لگائی گئی تھیں، خشک اور تازہ پھل روس بھیجے جا سکیں گے، ان میں آڑو، خوبانی شامل ہیں، اردگان کی تنصیب کے منصوبے پر عملدرآمد کے امکانات پر غور کر رہا ہے، ماسکو کی مدد سے منصوبہ مکمل ہو گا، ترک تاجر روس کی مارکیٹس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، ترکی کو گیس ارزاں نرخوں پر ملے گی، گیس پائپ لائن کا منصوبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، زرعی مصنوعات پر پابندیاں پہلے ہی ختم کی جا چکی ہیں، طیارہ گرانے کے واقعہ کے بعد روس نے گیس منصوبہ ترک سٹریم معطل کر دیا تھا، ترکی کو سالانہ 30ارب کیوبک میٹر گیس ملے گی۔