• news

بیلاروس سزائے موت پر عملدرآمد ختم کرے: یورپی یونین

بیلاروس( آن لائن )یورپی یونین اور یورپی کونسل نے بیلاروس میں سزائے موت کے قانون پر عمل درآمد پر کڑی تنقید کی ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگیرینی کے مطابق بیلاروس یورپ کا وہ واحد ملک ہے، جہاں سزائے موت کا قانون ابھی تک موجود ہے۔ ان کے بقول سزائے موت کو کسی دوسری سزا میں تبدیل کر دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سزائے موت انسانی وقار سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن