چین بحیرہ جنوب میں جزیروں کیلئے دنیا کا سب سے چھوٹا ایٹمی پاور پلانٹ لگائے گا
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کے بحیرہ جنوب کے جریروں میں بجلی کی فراہمی کیلئے چین دنیا کا سب سے چھوٹا ایٹمی پاور تیار کر رہا ہے یہ پلانٹ بغیر ری فیولنگ دہائیوں تک چلنے کے قابل ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پلانٹ شپنگ کنٹینر میں رکھا جائیگا اور 50 ہزار گھرانوں کیلئے کافی ہو گا۔ پہلا یونٹ 5 برس میں تیار کر لیا جائیگا۔