• news

یونان کو ایک ارب یورو سے زائد کی رقم مہیا کر دی گئی

ایتھنز( آن لائن )یونان کو اس کے یورپی ساتھیوں کی جانب سے مزید 1.1 ارب یورو کی امداد مہیا کر دی گئی ہے۔ یورپی وزرائے مالیات کے مطابق یہ رقم پندرہ مختلف شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات کا جائزہ لینے کے بعد فراہم کی گئی۔ وزرائے مالیات کے اجلاس میں2.8 ارب یورو دینے کے معاملے پر بات ہوئی تھی تاہم بقیہ1.7 ارب یورو کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن