• news

توہین رسالت کی مرتکب خاتون آسیہ کی سزائے موت کیخلاف اپیل کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ میں مبینہ طور پر توہین رسالت کی مرتکب خاتون آسیہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی پہلی سماعت کل جمعرات13اکتوبر کو ہوگی۔جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔مجرمہ کے وکیل سیف الملوک ابتدائی دلائل دینگے۔ یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے مبینہ طور پر توہین رسالت کی مرتکب خاتون آسیہ کوسزائے موت سنائی تھی جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا کو برقرار رکھا۔ملزمہ آسیہ سے ملاقات کے بعد بیان دینے پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کردیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن