• news

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز کی تیاریاں جاری، مقابلہ کل سے شروع

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) ایشیا میں پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کیلئے گلابی گیند ، مصنوعی روشنیاں ، رنگین کے بجائے سفید یونیفارم ، پاکستان ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز دبئی کرکٹ سٹیڈیم میںپریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ گرین شرٹس نے مشقوں کیلئے کمر کس لی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت مصباح الحق جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیات جیسن ہولڈر کریں گے ۔ پاکستان نے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا تھا ۔ گلابی گیند ، مصنوعی روشنیاں اور سفید وردی ، کھلاڑی بھی اس نئے تجربے کیلئے تیار ، شائقین بھی پرجوش ہیں۔ تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ نومبر 2015 میں کھیلا گیا جہاں ایڈیلیڈ سٹیڈیم کی چار دیواری میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کی کو شکست دی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر عثمان واہلہ نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بہت یاد گار لمحات ہیں ۔ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ بہت عظیم وقت ہے ۔400واں ٹیسٹ میچ یاد گار بنانے کیلئے جیتنے کی کوشش کرینگے۔یہ ہمارے لئے اس لئے بھی یاد گا رہے کہ ہم گھر سے دور پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کر رہے ہیں ۔ جنرل منیجر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل جیف ایلر ڈائس نے کہا کہ ہمیں خوشی ہورہی ہے کہ ہماری طرف سے جاری مہم کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔پہلے میچ کے بعد اب دوسرے ممالک بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی حمایت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے بھی یاد گار لمحات ہیں کہ وہ دنیا میں پھل پھول رہی ہے ۔ امید ہے مستقبل میں بھی اسے کامیابی کے ساتھ ؤگے بڑھائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن