• news

تہران: ایران ‘جنوبی کوریا فٹبال میچ میں محرم کی مناسب سے نعروں کی ہدایت

تہران (سپورٹس ڈیسک) ایران اور جنوبی کوریا کے مابین ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو محرم الحرام کی مناسبت سے نعرے بلند کرنے کا کہا گیا ہے۔تہران میں حکام نے شائقین سے کہا ہے کہ وہ میچ کے دوران فٹبال سے متعلق نعرے بازی کرنے کی بجائے محرم الحرام کے حوالے سے نعرے لگائیں۔جنوبی کوریا کے کھلاڑی بھی میچ کے دوران ایرانی حریفوں سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر بازو پر کالی پٹیاں پہنیں گے۔تہران کے آزادی سٹیڈیم میں کچھ حصے ماتمی شائقین کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن