ایشین چیمپئنز ٹرافی، سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیموں کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ہاکی ٹرافی اور سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کیلئے قومی سینئر اور جونیئر ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ محمد عرفان سینئر کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دلبر حسین کو پاکستان انڈر 21 ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ پاکستان سینئر ٹیم 15 اور 16 اکتوبر کی درمیانی شب ملائیشیا کے لیے روانہ ہوگی جبکہ جونیئر ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آخری مرحلہ 14 اکتوبر سے دوبارہ لاہور میں شروع ہوگا۔ سینئر ٹیم کے کھلاڑیوں میں عمران بٹ اور امجد علی گول کیپر، علیم بلال، محمد عرفان اور عماد شکیل بٹ فل بیکس شامل ہیں جبکہ ہاف بیکس میں راشد محمود، تصور عباس، نواز اشفاق، فرید احمد، توثیق ارشد اور محمد رضوان جونیئر شامل ہیں فاروڈرز میں محمد عرفان جونیئر، عمر بھٹہ، ارسلان قادر، علی شان، اعجاز احمد، محمد رضوان سینئر اور عبدالحسیم کے نام شامل ہیں۔ اولمپئن عبدالحنیف منیجر، خواجہ جنید ہیڈ کوچ، احمد عالم اسسٹنٹ کوچ جبکہ ندیم لودھی ویڈیو انالسٹ ہونگے۔ ایشین چیمپئز ٹرافی بیس سے تیس اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلی جائیگی ، سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان جونیئر ٹیم کے گول کیپرز میں علی رضا اور طلال خالد۔ فل بیکس میں عاطف مشتاق، حسن انور اور مبشر علی، ہاف بیکس میں عماد شکیل بٹ، ابوبکر محمود، فیضان، جنید کمال اور تعظیم الحسن ، فاروڈرز میں شان ارشاد، اظفر یعقوب، محمد دلبر،محمد عتیق، بلال قادر، محسن صابر، رانا سہیل ریاض، سمیع اللہ ، محمد رضوان اور عمر حامدی شامل ہیں مختار فارانی ٹیم منیجر، طاہر زمان ہیڈ کوچ، ذیشان اشرف اور محمد عرفان اسسٹنٹ کوچز کی حیثیت سے ساتھ جائیں گے۔