• news

نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست‘بھارت کا وائٹ واش

اندور (سپورٹس ڈیسک) تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 321 رنز سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔بھارت نے پہلی اننگز 557 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم بھارت کے 557 رنز کے جواب میں 299 رنز بنا سکی اور اس طرح میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 258 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔بھارت نے نیوزی لینڈ کو فالو آن پر مجبور کرنے کی بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز میں 216 رنز بنا کر میچ میں دوسری بار اننگز ڈکلیئر کر دی۔نیوزی لینڈ نے جب دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کی تو اسے 475 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 153 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ سپنر روی چندرن ایشون نے ایک بار پھر نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو پریشان کیے رکھا اور میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں۔ روی چندر ایشون نے سیریز میں 27 وکٹیں جبکہ جڈیجہ نے 17 وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے مابین اب پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 اکتوبر کو دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن