• news

ماریا شراپووا کی ٹینس کورٹ میں واپسی‘نمائشی میچ کھیلا

لاس ویگاس(سپورٹس ڈیسک) روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے پابندی میں نرمی ہوتے ہی نمائشی میچوں میں شرکت کر کے طویل عرصے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کی۔ماریا شیراپوا کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر رواں سال جنوری میں آسٹریلین اوپن کے دوران ٹینس کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔سابق عالمی نمبر ایک شیراپوا نے امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ورلڈ ٹیم ٹینس 'سمیش ہٹس' میں نمائشی میچ کھیلا جس سے حاصل ہونے والے پیسے ایلٹن جان ایڈز فاؤنڈیشن کو عطیہ کئے جائیں گے۔ٹینس کے کورٹ سے دوری کے باعث ماریاشیراپوا عالمی درجہ بندی میں 93 ویں پوزیشن پر چلی گئی ہیں۔نمائشی میچ میں ماریاشیراپوا کے ساتھ امریکا کی ٹیلر جانسن تھی جنھیں جمہوریہ چیک کی سابق سٹار مارٹینا نیوراٹیلوا اور امریکہ کی لیزل ہوبر نے پہلے ہی میچ میں زیر کیا۔شراپووا نے کہا کہ کورٹ میں واپس آنا بہت خاص ہے۔مجھے تماشائیوں اور سٹیڈیم کے ماحول میں کھیلے 7 ماہ گزر چکے ہیں اور اس میچ کی دعوت پر بہت مشکور ہوں اور اس مقصد کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔ اگلے سال اپریل میں عالمی مقابلوں میں حصہ لے سکوںگی۔شیراپوا نے واپسی کے سفر کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'میں اپریل میں اپنے پہلے ٹورنامنٹ کے پیش نظر چند نمائشی میچوں میں حصہ لینے پر نظررکھوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن