ایل سی اے نے عمر اکمل کیخلاف کارروائی نہ کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا : ویسٹ زون اتحاد گروپ
لاہور (نمائندہ سپورٹس) لاہور ویسٹ زون اتحاد گروپ کے سینئر رہنما ملک منظور مانی نے کہا ہے کہ لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے لاہور وائٹ کے کپتان عمر اکمل کے خلاف شعیب ڈار سیکرٹری کی درخواست پر کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا درست اور دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ شعیب ڈار سیکرٹری لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن نے پہلے اپنے بیٹے وہاب ڈار کو عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے لاہور وائٹ ٹیم میں شامل کروایا جبکہ اس کی ٹیم میں جگہ بھی نہیں بنتی تھی۔ وہاب ڈار سیکرٹری شعیب ڈار کا بیٹا ہونے کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے ڈریسنگ روم میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پہلے بھی کرتے رہے ہیں لیکن عمر اکمل دوسرے میچ میں کپتان بنے تو ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرنے پر انہیں روکا جس کو سیکرٹری شعیب ڈار نے ایشو بنایا لیکن صدر لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم نے انکوائری کی تو ڈار کی بات غلط ثابت ہوئی اس لئے خواجہ ندیم صدر ایل سی سی اے کو سیکرٹری شعیب ڈار کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔