• news

مہندرا سنگھ دھونی کی بیوی سمیت 4افرادکیخلاف فراڈ کا مقدمہ

دہلی(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ساکشی دھونی کیخلاف کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ ایف آئی آر ڈینس اروڑا نامی شخص نے ساکشی دھونی اور دیگر تین افراد کے خلاف درج کرائی ہے جس میں دعویٰ کیا ہے کہ ساکشی دھونی، ارون پانڈے، سبھا وتی پانڈے اور پریتیما پانڈے کی ایک مشترکہ کمپنی نے اس کے ایک جم اینڈ فٹنس سنٹر سپورٹس فٹ ورلڈ کے حصص خریدے تھے۔ان حصص کے گیارہ کروڑ روپے ساکشی دھونی اور دیگر تین افراد نے ڈینس اروڑا کو ادا کرنے تھے تاہم انہوں نے صرف 2.25 کروڑ روپے ہی دیئے۔رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر ڈینس اروڑا نے پولیس سے رجوع کرکے گرو گرام پولیس سٹیشن میں ان چاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن