معاملہ حل ہونا چاہئے، بات بڑھی تو نیا پنڈورا باکس کھلے گا: شعیب اختر
لاہور (نمائندہ سپورٹس) سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ جاوید میانداد کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں کیونکہ اگر یہ معاملہ بڑھ گیا تو پھر ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا اور بہت سے لوگوں کیلئے تماشا لگ جائے گا۔ معاملات حل ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں لیکن اگر جاوید میانداد اپنے الفاظ واپس نہیں لیتے تو پھر بات بڑھے گی اور ایک نیا پنڈورا باکس کھلے گا۔ اگر معاملہ عدالت گیا تو پھر آفریدی والا کیس ہی نہیں رہے گا بلکہ پچھلی باتیں بھی نکلیں گی اور عدالت مزید معاملات پر بھی تحقیقات کرائے گی۔ جسٹس قیوم کی رپورٹ باہر آئے گی۔