صدیق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ : دفاعی چیمپئن پنجاب کلب نے نیو اتفاق کلب کو ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)14 ویں محمد صدیق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں دفاعی چیمپئن پنجاب کلب نے نیو اتفاق کلب کو چاروکٹوں سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلہ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ نیواتفاق کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے141 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ شہباز 64 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔ جواب میں پنجاب کلب نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر142 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔شیراز بٹ 33، شعیب اکرم 45 رنز بنائے۔