• news

عثمان خالد بٹ اور عینی جعفری کی فلم’ ’بالو ماہی‘‘ 10فروری کو ریلیز ہو گی

لاہور (این این آئی) پاکستانی مزاحیہ اداکار عثمان خالد بٹ اور اداکارہ عینی جعفری کی فلم ’بالو ماہی‘ اگلے سال 10 فروری کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ہیثم حسین کی ہدایات اور سعدیہ جبار کی پروڈکشن میں بننے والی رومانوی فلم میں گلوکار راحت فتح علی خان اور ماڈل صدف کنول بھی مختصر کرداروں میں نظر آئیں گے۔ رپورٹس کے مطابق اس رومانوی فلم کی شوٹنگ لاہور اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں کی جارہی ہے۔ساحر علی بگہ اس فلم کے 5 گانوں کو کمپوز کررہے ہیں جو فلم ’بچانا‘ کے مصنف سعد اظہر نے تحریر کیے ہیں۔فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل عینی جعفری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس فلم کی شوٹنگ کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن