کیا جمہوری ملک میں ای سی ایل ہوتی ہے، بلاول ‘پرسوں سلام شہدا ریلی کا اعلان
کراچی(آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی جمہوری ملک میں ای سی ایل کا مطلب کیا ہوتا ہے، اسکی سمجھ نہیں آرہی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کیا میں ایک فضول سا سوال کر سکتا ہوں کہ جمہوری ملک میں ای سی ایل کیوں ہوتا ہے یہ سمجھ سے بالا تر ہے، کیا کسی جمہوری ملک میں ای سی ایل ہوتی ہے، اس کی وضاحت ضروری ہے کہ یہ کن عناصر کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ16 اکتوبر کی صبح بلاول ہاو¿س سے سلام شہدا ریلی لے کر کارساز جائینگے ۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محرم ہمیں حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ شہدا کربلا کے حوصلے اور جدوجہد دنیا کی تاریخ کا بے مثال باب ہے۔ جہاں جہاں ظلم ہوگا وہاں وہاں کربلا ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی سیاسی جدوجہد ظلم کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں رہی ہے
بلاول