• news

وزیراعظم نواز شریف پہلے سرکاری دورے پر آذربائیجان گئے ہیں، توقع ہے کہ وہ آج آذر بائیجان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ دی نیشن رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف پہلے سرکاری دورے پر آذربائیجان گئے ہیں، توقع ہے کہ وہ آج آذر بائیجان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملک تیل سے مالا مال ہے اور وہاں اکثریتی آبادی مسلم ہے۔ پاکستان تیسرا ملک ہے جس نے آذر بائیجان کی آزادی کو تسلیم کیا تھا۔ پاکستان دفاعی سازوسامان کیلئے آذربائیجان کو مارکیٹ بنانے کا خواہشمند ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ بیگم کلثوم نواز اور میڈیا کے افراد بھی تھے۔ وزیراعظم یہ دورہ ڈان میں شائع ہونے والی رپورٹ کی تردید کے چند روز بعد اور بعد میں صحافی المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے موقع پر کر رہے ہیں، روانگی سے قبل ویٹنگ روم میں اس موضوع پر بات چیت ہوتی رہی، حکومتی عہدےداروں کا کہنا تھا کوئی شک نہیں یہ معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا۔ جہاز میں سوار ہونے کے بعد وزیراعظم ہر شخص سے ملے، انہوں نے باکو جاتے ہوئے زیادہ وقت طارق فاطمی اور عرفان صدیقی کے ساتھ گزارا اور وہ وزیراعظم کو بریف کرتے رہے۔
وزیراعظم

ای پیپر-دی نیشن