چیف جسٹس نے بھی کہہ دیا نوازشریف جمہوریت کے نام پر بادشاہت چلا رہے ہیں : عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میری طرح چیف جسٹس نے بھی نواز شریف کی بادشاہت کا کہہ دیا۔ نواز شریف نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں بادشاہت چلا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں عمران کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میںعمران نے کہا ہے کہ حکمران چاہتے ہیں پانامہ لیکس معاملے کو دفن کر دیا جائے۔ ہم اس معاملے کو قوم کی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم کو احتساب کے لیے مجبور ہونا پڑے گا۔ پاکستان کو مستحکم بنانے کے لیے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنا ہو گا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماءکو ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔ پی ٹی آئی ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتی ہے۔ عمران نے علماءکے وفد سے ملاقات کی جس میں مفتی سعید‘ نعیم الحق اور فیصل جاوید نے شرکت کی۔ 30 اکتوبر کو دھرنے سے حکومت کو مفلوج کر دیں گے حکمرانوں کو بیرون ملک اثاثوں کا حساب بھی دینا ہو گا۔ دریں اثناءعمران خان نے پارٹی قائدین کے بغیر تیاری ٹاک شوز میں جانے پر پابندی لگا دی۔
عمران