• news

عمران وزیراعظم کے سب سے بڑے خیرخواہ مضبوط کر رہے ہیں : خورشید شاہ

سکھر (نیٹ نیوز+ آئی این پی+ این این آئی) قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہ ہے نواز شریف کے سب سے بڑے خیرخواہ عمران خان ہیں۔ وہ احتجاج کی کال دیتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوتے۔ وہ نواز شریف کو دن بدن مضبوط کر رہے ہیں۔ سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج کل جو بھی بات اندر ہوتی ہے وہ باہر آ جاتی ہے، پہلے زمانہ میں 20، 20 سال تک اندر کی بات باہر نہیں نکلتی تھی۔ خفیہ اجلاسوں کی باتیں باہر آنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے اسے حکومتی کی ناکامی قرار دیا۔ انہوں نے کہا حکومت پر دباﺅ بڑھایا ہے، انہیں لگتا ہے اگلے ماہ تک حکومت وزیر خارجہ لے آئے گی۔ پیپلز پارٹی 18 اکتوبر کو عوامی طاقت کا مظاہرہ نہیں کریگی، صرف کراچی میں شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے عمران خان کو کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ انہوں نے سکھر بیراج پر محکمہ آبپاشی کی بریفنگ میں شرکت کی۔ خورشید شاہ نے کہا ملک میں پانی کی تقسیم منصفانہ طریقے سے نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں مل پا رہا، تمام صوبوں کے درمیاں پانی کی منصفانہ تقسیم ہو نی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا سکھر بیراج ہمارا اثاثہ ہے اس کی دیکھ بھال ہونی چاہئے۔ اس وقت نئے سکھر بیراج کی ضرورت ہے اور یہ کام آج نہیں تو کل ہونا ہی ہے تو پھر کیوں نہ آج ہوجائے سکھر بیراج صرف سندھ کو ہی نہیں بلو چستان کو بھی سیراب کرتا ہے۔ نئے سکھر بیراج کی تعمیر فوری نہیں ہو سکتی تو کم سے کم کچھ فنڈز تو جا ری کیے جا ئیں تاکہ اس کا کچھ تو کام ہو سکے۔ سکھر بیراج کے ٹریجر خراب ہو گئے ہیں، فوری طور پر تین ٹریجر کی ضرورت ہے، سندھ حکومت سے گذارش کی ہے ٹریجر نہ ہونے کی وجہ سے بیراج کے گیٹوں سے مٹی نہیں نکالی جا سکی۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن