اٹلی: بین المذاہب امن فٹبال میچ کے دوران ارجنٹینا کے 2سابق کھلاڑیوں میراڈونا اور جون ویرن میں تکرار
روم (سپورٹس ڈیسک )اٹلی کے شہر روم میں پوپ فرانسس کی میزبانی میں بین المذاہب امن فٹبال میچ کھیلا گیا، میچ میں ارجنٹینا کے 2سابق کھلاڑیوں ڈیاگو میراڈونا اور جون ویرن میں تکرار ہوگئی۔میچ کے دوران میراڈونا کی جانب سیٹنگڑی مارنے پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت جملوں کاتبادلہ ہوا۔ ہاف ٹائم بریک پرگراونڈ سے باہر جاتے ہوئے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی اور گرماگرمی مزید بڑھی تو سیکورٹی سٹاف نے دونوں کھلاڑیوں کوایک دوسرے سے دور کر دیا۔ بین وائٹ ٹیم نے 3-4 سے اپنے نام کرلیا۔