فیروزوالہ: ٹرین پٹڑی پر بیٹھ کر فون سننے والا چرواہا حادثے سے بچنے کیلئے نہر میں چھلانگ لگا کر ہلاک
فیروز والہ (نامہ نگار) ریلوے لائن خان پور کے قریب مویشیوں کے چرواہے نے ٹرین حادثہ سے بچنے کیلئے نہر میں چھلانگ لگا دی جو گہرے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ خان پور کا رہائشی محمد شفیع ریلوے لائن کی پٹڑی پر بیٹھ کر فون سن رہا تھا کہ اچانک ٹرین آ گئی جس سے بچنے کیلئے محمد شفیع نے نہر میں چھلانگ لگا دی اور گہرے پانی میں گر کر ڈوب گیا۔ پولیس فیکٹری ایریا نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔