• news

نواب ٹاﺅن اور سمن آباد میں فائرنگ کے واقعات 8 افراد زخمی

لاہور (نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں شاہ بران سردار علی فیصل اور عثمان شامل ہیں پولیس نے شہزاد اورا س کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی دریں اثناءتھانہ سمن آباد کے علاقے کے بشیر سجاد ماجد ندیم وغیرہ کی حسن سرفراز کے ساتھ دیرینہ رنجش چل رہی تھی گزشتہ روز بشیر گروپ نے سہیل طیب حسن اور سرفراز وغیرہ کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن