آر پار دکھائی دینے والا شفاف ٹی وی تیار
ٹوکیو (نیٹ نیوز) پینا سونک نے جاپان میں جاری سی ٹیک نمائش میں دنیا کا پہلا شفاف ٹیلی ویژن پیش کر دیا جس کے آر پار دکھائی دیتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فلیٹ سکرین ٹیلی ویژن کی تیاری میں آرگینک ایل ای ڈی کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کی بدولت سکرین کی ہر پکسل بذات خود روشن ہوتی ہے۔