• news

کل لیاقت علی خان کی برسی منائی جائیگی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اہم دن

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم پاکستان لیاقت علی خان 16 اکتوبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید کر دیئے گئے تھے، کل 16 اکتوبر کو ان کی برسی سادگی سے منائی جاتی ہے اور کراچی میں ان کے مزار پر قرآن خوانی کے بعد پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔ تاہم اس برس 16 اکتوبر سیاسی حوالے سے بہت سی سرگرمیاں لے کر آ رہا ہے۔ اس 16 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں سلام شہداء ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر امیر مقام مسلم لیگ ن خیبر پی کے کے زیر اہتمام 16 اکتوبر کو مردان میں جلسہ عام کریں گے جس میں انہوں نے کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت کا کچا چٹھاکھولنے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 15 اور 16 اکتوبر کو لاہور ہوں گے جہاں ان کی سیاسی سرگرمیاں اسلام آباد لاک ڈائون کو تقویت پہنچانے کے لئے ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن