رکوانے کی بھارتی کوشش ناکام، پاکستان کیلئے 36 ملین ڈالر کا کلائمیٹ فنڈ منظور
سیول (نوائے وقت رپورٹ + صباح نیوز) بھارت کی جانب سے 36 ملین کا گرین کلائمیٹ فنڈ رکوانے کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستان کیلئے اس فنڈ کو منظور کرلیا گیا ہے۔ گرین کلائمیٹ فنڈ اقوام متحدہ کے کلائمیٹ چینج معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت امیر ممالک موسمیاتی تغیر کے نقصانات کا شکار ہونے والے غیر ترقی یافتہ ممالک کی مالی امداد کرتے ہیں۔جنوبی کوریا کے شہر سونگ ڈو میں گرین کلائمیٹ فنڈ کی میٹنگ میںبھارت نے انتہائی درجے کا تعصب برتتے ہوئے پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے پراجیکٹ کو مسترد کردیا اور اسے تکنیکی خرابیوں کے باعث ناقابل عمل قرار دے دیا۔ بھارتی وزارت خزانہ کے معاون خصوصی دنیش شرما اس بورڈ میں بھارت کی نمائندگی کر رہے تھے ، پراجیکٹ کی منظوری دینے والے بورڈ میں 3 رکن ممالک بھارت، چین اور سعودی عرب شامل ہیں۔ پراجیکٹ پر گلگت بلتستان کے 7 اضلاع اور خیبرپی کے کے 5 اضلاع میں عمل درآمد کیا جانا تھا جس میں موسمیاتی تغیر سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے اقدامات کیے جانے تھے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ پراجیکٹ منظور ہوجاتا تو 7 لاکھ کے قریب افراد کو آئندہ سیلابوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکتا تھا۔ بالواسطہ طور پر اس پراجیکٹ سے 3 کروڑ افراد کو فائدہ ہوگا۔ بھارت کے اعتراض کے بعد پاکستان کے لئے گرین کلائمیٹ کا فنڈ روک دیا گیا۔ گرین کلائمیٹ فنڈ (جی سی ایف) نے 14ویں بورڈ کے اجلاس میں فنڈ کی منظوری دی۔ اس فنڈ سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلیشیرز کے پگھلنے کے حوالے سے نقصان کے ازالے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائینگے۔ واحد بھارت کی متعصبانہ مخالفت کے باوجود دیگر تمام 23 ارکان نے اس پراجیکٹ کو درست قرار دیا۔ پاکستان نے بورڈ میں سعودی عرب کے ساتھ ایک متبادل نشست بھی حاصل کرلی ہے۔