چین: کبوچی صحرا کو سرسبز بنانے سے ایک لاکھ کسانوں کی قسمت بدل گئی
کبوچی، چین (مبشر حسن، دی نیشن رپورٹ) چین کے کبوچی صحرا کو سرسبز بنانے سے علاقے میں ایک لاکھ سے زائد غریب کسانوں اور چرواہوں کی قسمت بدل گئی ہے۔ صحرا کو سرسبز کرنیوالے چینی ایلیان کمپنی کے چیف انجینئر می خائی ہین نے پاکستانی صحافیوں کو بتایا کہ علاقے میں غریب کسانوں اور چرواہوں کی غربت ختم ہوگئی ہے۔ 1990ء میں اس علاقے میں فی کس سالانہ آمدنی 400 یوآن سے کم تھی جو اب 14000 یوآن ہوگئی ہے۔ علاقے میں ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوئے صحرا کا مجموعی رقبہ 18 ہزار 600 مربع کلومیٹر ہے اور صحرا میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے شجرکاری کا آغاز 28 سال قبل ہوا تھا اور اب تک 800 ملین ڈالر خرچ ہو چکے ہیں چینی حکومت اس منصوبے کیلئے سبسڈی بھی دے رہی ہے۔