ساہیوال:شہبازشریف نے بغیر رکے 5 منزل سیڑھیاں چڑھ کر جنریٹر کا معائنہ کیا
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کیلئے لگائے جنریٹر کا معائنہ کرنے کیلئے 5 منزل سیڑھیاں چڑھ کر اوپر گئے۔ 5 منزل اوپر جانے پر وہاں موجود بیشتر مہمانوں نے راستے میں توقف کیا اور رک رک کر سیڑھیاں چڑھیں، تاہم وزیراعلیٰ شہبازشریف بغیر رکے مسلسل سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اوپر گئے اور جنریٹر کا معائنہ کیا۔ چینی انجینئرز نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نہ صرف ذہنی طور پر انتہائی مستعد ہیں بلکہ ان کی صحت بھی بہت فٹ ہے۔