پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے نوٹوں سے بھرا بیگ مالک کے حوالے کر دیا
لاہور (نامہ نگار) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سیالکوٹ نے ایک بیگ جس میں 15,5000نقدی اور ایک عدد آئی فون جس کی مالیت 72000 ہزار روپے ہے، برآمد کر کے مالک نوید احمد جو سمبڑیال موڑکا رہائشی ہے کے حوالے کر دیا۔اس کے علاوہ 6 من مردہ گوشت اور چوری شدہ سرکاری لکڑی جس کی مالیت 3 لاکھ 25 ہزار روپے ہے بھی برآمد کرکے ملزموں کے خلاف کارروائی کی گئی۔