سی پیک پر کسی بریفنگ میں شامل نہیں ہونگے، وزیراعظم کو خود بات کرنا ہوگی: اسفند یار
پشاور+ نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر وزیراعظم وعدہ پورا کریں ہم نے احتجاج کیا تو پرویز خٹک کو بھی احتجاج یاد آ گیا، پتہ نہیں پی ٹی آئی والے تبدیلی کسے کہتے ہیں، عوامی اجتماع سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ سی پیک کی کسی بھی بریفنگ میں اے این پی شامل نہیں ہو گی ،سی پیک کے معاملے پر وزیراعظم کو ہم سے خود بات کرنا ہو گی ، سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سی پیک پر احتجاج ملتوی کیا۔اسفندیار نے مزید کہا ہے کہ اس وقت تلخیاں ختم کرنے کا وقت ہے ۔ اندرونی اور بیرونی سازشوں سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ مانکی شریف میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے مطالبات تسلیم ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔