• news

ڈاکوؤں نے 40 لاکھ سے زائد کا مال لوٹ لیا، 3 گاڑیاں، 14 موٹرسائیکل چوری

لاہور(نامہ نگار) لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے 40 لاکھ سے زائد کا مال لوٹ لیا جبکہ چور 3 گاڑیاں اور 14 موٹرسائیکل لے گئے تفصیلا ت کے مطابق ڈاکوؤں نے ستوکتلہ کے علاقہ واپڈا ٹائون کی رہائشی شمائلہ سعید کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 15لاکھ ،شا ہد رہ ٹا ئو ن کے علا قہ میں مقبر ہ جہا نگیرکے قر یب طفیل کے گھر سے 5 لاکھ ، ٹا ئو ن شپ کے رہائشی ملک رشیدکے گھر سے 3لاکھ ،ڈیفنس سی کے علا قہ میںسر ور کے گھر سے 2 لاکھ ،ہنجر وال میں شو کت کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ،نواب ٹائون میں ا میر اور اس کی فیملی سے5 ،ٹائون شپ میں حنیف اور اس کی فیملی سے 3لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل ،باٹاپور میں حفظ اللہ سے 95ہزاررروپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں زین سے 90ہزار اور موبائل فون،شاہدرہ ٹائون میں شفیق سے 80ہزار ، اسلام پو رہ میں رؤف سے 76ہزار اور موبائل ، ٹائون شپ میں شبنم سے 60ہزاراور موبائل فون،جوہرٹائون میں گلشن سے55ہزار اور موبائل ،جنوبی چھائونی میں رضا سے 50ہزاراور موبائل ،وحدت کالونی میں اظہر سے40ہزار اور موبائل فون،کاہنہ میں رفاقت سے 40ہزار اور موبائل فون، لٹن روڈ میں سیما ںسے 30ہزار اور موبائل فون،سبزہ زار میں طاہر سے 20ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے ڈیفنس بی سے شعیب ،فیصل ٹائون سے علی،جوہرٹاؤن سے مقصود کی گاڑیاں جبکہ داتادربار میں سے عمران،نیو انارکلی سے علی،شاہدرہ ٹائون میں سلمان،پرانی انارکلی میں مددعلی،گجر پو رہ میں عمران،وحدت کالونی میں نوید،،مصطفی ٹائون میں خالد،ڈیفنس سی میں علی،جوہرٹائون میں رضوان،رائیونڈ میں سعید،غازی آباد میں لطیف،گلبرگ میں سجاد ،گلشن راوی میں شعیب ہربنس پو رہ میں سے رفاقت کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن