• news

مانگٹانوالہ: گھر سے بھاگنے پر بہن کو آشنا دیور سمیت قتل کر دیا

مانگٹانوالہ (نامہ نگار) گھر سے بھاگنے پر بھائیوں نے بہن کو اسکے آشنا دیور سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے نواحی گائوں ٹھٹھی کریم کی ارم کی شادی تین سال قبل ٹھٹھی غلام مشمولہ مصری والا کے رہائشی مظفر حسین کے ساتھ ہوئی اس دوران ارم بی بی نے اپنے دیور فتح شیر کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر لیے اور چھ ماہ قبل دونوں گھر سے فرار ہو کر فیصل آباد چلے گئے بعد میں ارم کا خاوند مظفر اور اس کے بھائی رنگ الٰہی وغیرہ انہیں واپس لے آئے اور فریقین کے درمیان صلح ہو گئی لیکن اس کے بعد بھی دونوں کے ناجائز تعلقات قائم رہے۔ چند روز قبل ایک بار پھر ارم اور فتح شیرگھر سے فرار ہو کر گوجرانوالہ چلے گئے جنہیں دوبارہ واپس لایا گیا تو ارم کے بھائیوں رنگ الٰہی اور منیر احمد نے تین ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر ارم بی بی اور اسکے آشنا دیور فتح شیر پر فائرنگ، بعدازاں کلہاڑیوں کے وار کر کے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ مانگٹانوالہ نے ارم بی بی کے خاوند مظفر کی درخواست پرملزمان رنگ الٰہی اور منیر احمد سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور نعشیں قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن