فیصل آباد‘ جلالپور جٹاں: گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ دو خواتین کی خودکشی
فیصل آباد + جلالپور جٹاں (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) شادی شدہ خاتون نے گھریلو جھگڑے پر سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ سرگودھا روڈ خیابان گارڈن کے رہائشی ندیم کی اہلیہ 32سالہ (ب) نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر پستول سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ جلالپور جٹاں میں گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھاکر خاتون نے خودکشی کرلی۔