حکومت دوست اور دشمنوں میں تفریق کرے، فورتھ شیڈول میں اکثر بے گناہ ہیں: مولانا احمد لدھیانوی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے وزارت داخلہ کی جانب سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کئے جانے پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت ملک دوست اور دشمنوں میں تفریق کرے، اکاؤنٹس، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جیسے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر کے ریاست اپنے لئے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے، فورتھ شیڈول میں اکثر لوگ بے گناہ ہیں، صوبائی سطح پر فورتھ شیڈول شامل افراد کو طلب کرکے چیک کیا جائے تاکہ بے گناہ افراد کے ساتھ زیادتی نہ ہوسکے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم اول روز سے ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک بھر میں مجھ پر دہشت گردی کا کوئی مقدمہ نہیں اور نہ ہی میں کسی عدالت کو مطلوب ہوں۔