• news

ترکی کی طرح پاکستان بھی جاسٹا قانون کیخلاف سعودی عرب کا ساتھ دے: ساجد میر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جاسٹا قانون خود امریکہ کے گلے کی ہڈی بن جائے گا، پاکستان کو جاسٹا کے خلاف سعودی عرب کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے۔ ترکی کی طرح پاکستان بھی جاسٹا کے خلاف سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرے اور کھل کر امریکہ میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے متنازع قانون ’’جاسٹا‘‘ کی کھل کر مخالفت کرے۔ کیونکہ اس قانون پر عمل درآمد سے دوسرے ممالک کی خود مختاری متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ’’جاسٹا‘‘ کے خلاف سعودی عرب کا ساتھ دیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جاسٹا دوسرے ملکوں کی خود مختاری کے خلاف سازش ہے۔ ہم پارلیمنٹ میں بھی اس کیخلاف آواز بلند کریں گے۔ پروفیسر ساجد میر نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا کسی ملک کے باشندوں کا دہشت گردی میں ملوث ہونے کا مطلب ان کا ملک بھی دہشت گردی میں شامل ہے۔ اگر ایسا ہے تو ساری دنیا میں امریکہ دہشت گردی کو بڑھاوا دینے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن