• news

اوکاڑہ: داماد نے معمر گونگی، بہری ساس کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد/ بھکر/ ہارون آباد/ اوکاڑہ/ لاہور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران+ خصوصی رپورٹر) مختلف واقعات میں معمر گونگی، بہری خاتون سمیت 3 خواتین اور دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ساندل بار چک 55ج۔ب کی رہائشی ثریا نے بتایا کہ اس سے رانی بی بی نے چار لاکھ روپے ادھار لئے، واپسی کے تقاضے پر ملزمہ رانی نے رقم دینے کے بہانے گھر بلوایا اور اپنے شوہر امجد، اویس اور نگینہ بی بی وغیرہ 7افراد سے مل کر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جہاں ملزم امجد اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور بعدازاں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 80 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔ کھرڑیانوالہ کے چک 266ر۔ب کی صائمہ تبسم نے بتایا کہ اس کے بھائی کے دوست ملزم حافظ امجد سکنہ سخی سرور آباد 203ر۔ب مانانوالہ نے اسے جی سی یونیورسٹی میں تھرڈ ایئر میں داخلہ دلوانے کا جھانسہ دے کر مانانوالہ بلوایا اور ایک دکان میں لے گیا جہاں ملزم بوٹا اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ موجود تھا جنہوں نے اسلحہ کے زور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بھکر میں بستی ڈھول موضع کنیری میں اوباش مرید عباس نے بچے اسلم کو اپنی بیٹھک میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ہارون آباد میں ملزم عدنان نے 8 سالہ محنت کش بچے عاطف کو نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں 27 والا روڈ اوکاڑہ کے تنویر کی بیٹی حنا کی شادی قاری عبدالغفور کے ساتھ ہوئی تھی، گھریلو جھگڑے پر حنا ناراض ہو کر والدین کے گھر آگئی گزشتہ روز اُس کا خاوند صلح کے لئے آیا اور رات کو اپنی گونگی بہری ساس عابدہ پروین کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رحیم یارخان میں اجتماعی زیادتی کے باعث 7 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والی بچی کے والدین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن