• news

پاکستان ‘بھارت کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھاجائے :اظہر الدین

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں میں سیاست کو الگ رکھا جائے ۔ میں یہ کہوں گا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان کچھ ہونا ہے تو ہونا چاہئے اگر نہیں ہونا کچھ بھی نہیں ہونا چاہئے ۔ اگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے تو تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں ۔موجودہ حالات میں کرکٹ بہت مشکل ہے ۔حالات بتا رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل قریب میں بھی کوئی سیریز نہیںہوگی ۔دونوں ممالک کے تعلقات 1947ء سے ہی کشیدہ چلے آرہے ہیں۔ لوگ بھی یہی کہتے ہیں کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھا جائے ۔دبئی میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو رینکنگ میں پاکستان پر ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔ یونس خان کے بارے میں کہا کہ وہ اچھا بلے باز ہے اور میں دورہ انگلینڈ کے دوران انہیں کچھ باتیں بتائی تھیں جن پر وہ عمل کرکے کامیاب رہا ۔ وہ کچھ ایسی چیزیں کر رہا تھا جو قدرتی نہیں تھیں جس کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہو رہا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن