یونس خان فٹ، آج ٹیم کو جوائن کر لیں گے
لاہور(نمائندہ سپورٹس) بیماری کی وجہ سے ویسٹ انڈی کے خلاف متحدہ عرب امارات میں جاری ٹیم ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت سے محروم رہنے والے سینئر بلے باز یونس خان فٹ ہو گئے ہیں، وہ ابو ظبہی ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ یونس خان آج ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں جا سکے تھے۔