• news

جاوید میانداد بھی پی ایس ایل کی پشاور زلمی کا حصہ بننے کو تیار

لاہور(نمائندہ سپورٹس)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد کی پشاور زلمی میں بطور منٹور تقرری کا اعلان جلد متوقع ہے۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد نے گزشتہ شب پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ان کے پشاور زلمی کے مینٹور کے طور پر معاملات تقریباً طے پاگئے ہیں جس کے بعد ان کی پشاور زلمی میں بطور منٹور تقرری کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔ دوسری جانب میانداد سے سیز فائر کرنے والے شاہد آفریدی پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ سابق کپتان جاوید میانداد 13 سال بعد کرکٹ کے کھیل میں کسی بھی قسم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، 13 سال پہلے وہ پاکستان ٹیم سے وابستہ تھے۔وہ قومی ٹیم کے ساتھ کوچ کی حیثیت سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن