• news

پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے : علی نقوی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے ۔ قومی ٹیم نے دبئی میں ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنا منٹ میں شرکت کرنی ہے ۔ پانچ روزہ تربیتی کیمپ کے تیسرے روز سابق کرکٹ علی نقوی نے کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے گفتگو کی ۔ کے آر ایل کے کوچ علی نقوی نے کہا کہ قومی ڈس ایبلڈ کھلاڑی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ۔کھلاڑیوں نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے ۔سابق جونیئر سلیکٹر نے مزید کہا کہ قومی ٹیم ٹورنا منٹ میں انگلینڈ سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے ۔ امید ہے کہ ٹیم چیمپئن بن کر وطن واپس لوٹے گی۔اس موقع پر علی نقوی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔قومی ٹیم 18اکتوبر کو دبئی روانہ ہوگی ۔تربیتی کیمپ میں آج بھی دو سیشنز ہونگے ۔صبح دس بجے فیلڈنگ جبکہ سہ پہر نیٹ پریکٹس ہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن