• news

انگلش فٹ بال پریمیئر لیگ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا

لندن(سپورٹس ڈیسک ) انگلش فٹ بال پریمیئر لیگ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا ۔چیلسی ‘آرسینال ‘بورن مائوتھ اور سٹوک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔چیلسی اور لیسٹر کے درمیان مقابلہ یکطرفہ رہا ۔چیلسی نے میچ میں صفر کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی سمیٹی ۔ آسینال نے سخت مقابلے کے بعد سوان سی کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔بورن مائوتھ نے ہل کے خلاف میچ کے آغاز سے ہلہ بول دیا اور وقفے وقفے سے گولوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ بورن مائوتھ نے ہل کے خلاف ایک کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی سمیٹی ۔ مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔مانچسٹر سٹی کو میچ میں دو پنالٹیز بھی ملیں تاہم وہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ حریف گول کیپر نے دونوں پنالٹیز کو ضائع کرادیا ۔ سٹو کے سندر لینڈ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے قابول کرلیا ۔ ویسٹ ہام اور ٹوٹنہم کے درمیان مقابلہ بھی ایک ایک گو ل سے برابر رہا ۔

ای پیپر-دی نیشن