• news

ملک بھر میں دہشت گردی کی لہر‘ 10 برسوں میں 275 وکلاء بم دھماکوں‘ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے

پشاور (بیورو رپورٹ) ملک بھر میں دہشت گردی کی لہر کے دوران گزشتہ 10 سالوں میں مجموعی طورپر 275 وکلاء بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے جبکہ 278 وکلاء زخمی بھی ہوئے۔ خیبر پی کے بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران 275 وکلاء بم دھماکوں کی نذر ہو چکے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری بلال خان خلیل کے مطابق سال 2007ء میں 80 وکلاء کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن